• news

اوکاڑہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، جمعیت علماءنورانی گروپ کے ضلعی سیکرٹری جنرل قتل

اوکاڑہ (نامہ نگار) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جمعیت علماءپاکستان (نورانی) گروپ کے ضلعی جنرل سیکرٹری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں واقع منصورہ آباد کے قریب ضلعی امن کمیٹی کے رکن و جمعیت علماءپاکستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہزاد انجم انصاری مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے گھر منصورہ آباد کی جانب جا رہے تھے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے شہزاد انجم پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے شہزاد انجم موقع پر چل بسے جبکہ ملزم فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ شہزاد انجم کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی ضلعی امن کمیٹی کے اراکین ، ایس پی ڈاکٹر فرخ، ڈی سی او قیصر سلیم موقع پر پہنچ گئے جبکہ سینکڑوں کارکنان ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ملک طارق جاوید اعوان کے مطابق یہ وقوعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے شہزاد انجم انصاری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انتظامیہ کو ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
سیکرٹری قتل

ای پیپر-دی نیشن