سعودی عرب کی حمایت میں جماعة الدعوة کے لاہور سمیت کئی شہروں میں مظاہرے
لاہور (صباح نےوز) جماعة الدعوة کے زیر اہتمام لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں سعودی عرب کی حمایت اور سرزمین حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں طلبائ، وکلائ، تاجروں اور سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءکی جانب سے سعودی عرب کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ حافظ محمد سعید، عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ و دیگر نے سعودی عرب کے خلاف سازشوں کے توڑ کیلئے ملک گیر سطح پر بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس مقصد کیلئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے جلد بڑی اے پی سی بلائی جائے گی اور تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے گا۔ ایران کو بھی عالم اسلام کا حصہ بننا چاہیے حکومت پاکستان کا سعودی عرب کے چپے چپے کا دفاع کرنے کا بیان خوش آئند ہے۔ ایٹمی قوت رکھنے والے پاکستان کی فوج اور تمامتر وسائل حرمین کے تحفظ کیلئے استعمال ہونے چاہئیں اور دشمنان اسلام کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ جماعة الدعوة کے زیر اہتمام چوبرجی چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے حافظ محمد سعید، نعمان یحییٰ ایڈووکیٹ، مولانا ابو الہاشم ودیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی عرب اور حرمین الشریفین کے حق میں تحریریں درج تھیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ یمن میں باغیوں کو صلیبیوں و یہودیوں کی مکمل مددوحمایت حاصل ہے۔ وہاں بغاوت کھڑی کرکے سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی خوفناک سازش ہے۔ جماعة الدعوة کے زیراہتمام آئی ایٹ مرکز اسلام آباد میں بھی سعودی عرب کی حمایت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی ، کرنل (ر) نذیر احمد، شفیق الرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔
حافظ سعید