• news

کابل: سکیورٹی فورسز اور طالبان کی جھڑپیں،8شدت پسند ہلاک

کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے در میان  جھڑپوں میں آٹھ شدت پسند ہلاک اور تین پولیس اہلکار سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ بدخشاں کے ضلع واردوج میں ایک گائوں میں آپریشن کیا۔ جھڑپوں میں آٹھ طالبان ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت  دس افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  اہم طالبان کمانڈر ملا عابد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن