• news

مقبوضہ کشمیر میں 1 لاکھ 70 ہزار کنال اراضی پر بھارتی فوج قابض ہے: کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کا اعتراف

جموں(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر  کی کٹھ پتلی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ  مقبوضہ ریاست میں 1لاکھ 70ہزار کنال اراضی پر غیر قانونی طور بھارتی  فوج اور سکیورٹی فورسز  قابض ہیں جبکہ  اب تک 1474عمارتیں/ڈھانچے اور اداروں کو فوج کے قبضہ سے خالی کرایا گیا۔ قانون ساز  ایوان زیریں میں این سی ممبر ڈاکٹر بشیر کے سوال کے جواب میں کٹھ پتلی وزیر اعلی مفتی محمد سعید نے اعتراف کیا کہ ریاست میں 1لاکھ70ہزار 696کنال اور 6مرلے اراضی غیر قانونی طور فوج اور سکیورٹی فورسز کے قبضہ میں ہے انہوں مزید  کہا کہ  فوج اور سکیورٹی فورسز کے قبضہ میں 2,36,728کنال اور 06مرلے سرکاری اراضی ہے۔ بجلی منصوبے ریاستی حکومت کے حوالے نہیں کئے جائیں گے۔   ادھر مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی اورنیشنل کانفرنس کے صدر  عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کے حل کاواحد راستہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن