• news

اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 7 اپریل سے احتجاجی تحریک شروع کرینگے: ایکشن کمیٹی

لاہور (سٹاف رپورٹر) ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں رانا محمد ارشد، سید سجاد اکبر کاظمی، حافظ غلام محی الدین، چودھری محمد صفدر، رانا سلطان محمود اختر، حافظ عبدالناصر، طارق محمود، کاشف چودھری اور رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اساتذہ میں پیدا شدہ اضطراب و بے چینی کا نوٹس لیں اگر 31 مارچ تک اساتذہ پنجاب کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو 7 اپریل سے احتجاجی تحریک کا آغاز پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر کیا جائے گا۔ احتجاجی تحریک مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رہے گی کیونکہ محکمہ تعلیم کی یکطرفہ پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی ترقی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن