• news

اسلام نے دنیا کو ترقی کے راستے سے متعارف کرایا: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) جامع  مسجدو مدرسہ حلیمیہ سعدیہ کے بانی و مہتم مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کا تقاضا ہے انسان اس کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے۔ رب کائنات اپنے حقوق سے زیادہ حقوق العباد کی ادائیگی پر زور دیتا ہے۔ صرف نماز، روزہ اور زکوۃ حج کی ادائیگی اسلام نہیں ہے۔ اسلام مکمل ضابطہ اخلاق اور زندگی گزارنے کا کوڈ ہے۔ اسلام نے معیشت اور معاشرت، من معاملہ خواتین کے حقوق کا وہ تصور پیش کیا ہے جسے آج دنیا اپنا سرمایہ قرار دیتی ہے۔ اسلام نے دنیا کو ترقی کے راستے سے متعارف کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن