ملک و قوم کی ترقی کیلئے خواتین کو بھی روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی: راشدہ یعقوب
لاہور (لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے خواتین کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کا جذبہ رکھنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں خواتین کی ترقی کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے۔ ان کو ترقی کرنے کا مواقع بھی فراہم نہیں کئے گئے جس وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہو گئیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی ان خواتین کی ترقی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں جس سے ان میں نیا اعتماد پیدا ہوا ہے۔