اوورسیز کمشن پنجاب کے قیام سے تارکین وطن کے مسائل حل ہونگے: عامر خان
لاہور (پ ر) یوسی 68قلعہ گجر سنگھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین عامر خان، طارق قریشی ممبر مشاورتی کمیٹی اور لیگی رہنما خلیق الرحمن اپل نے ایک مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی تشکیل اور افتتاح کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ ارب ڈالر سالانہ وطن عزیز کو بھیجنے والوں کے مسائل روٹس لیول پر حل کرنا بھی خادم اعلیٰ کا کارنامہ ہے کیونکہ دیار غیر میں ملک کی خدمت کرنے والے دراصل پاکستان کے سفیر ہیں اور اوورسیز کمیشن پنجاب کے قیام سے ان کے مسائل حل ہونگے اور وہ زیادہ دلجمعی اور سکون کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے کر معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔