• news

عمران کی قیادت پر عوام کو بھروسہ ہے، عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) سیکرٹری فنانس لاہور تحریک انصاف عبدالکریم کلواڑنے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر قوم کو بھروسہ ہے، عمران نے عوام کو جمہوری جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق لینے کا سلیقہ سکھایا ہے، عمران خان صرف لیڈر نہیں حقیقی معنوں میں ایسے رہنما ہیں جو قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم رکھتے ہیں، خیبر پی کے میں 2برس کے اندر عوام کو سستی تعلیم انصاف اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ سربراہ تحریک انصاف کے وژن کی ایک جھلک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن