• news

ایان کے والد قاتلانہ حملے میں زخمی، ماڈل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز توسیع

گوجر خان/ اسلام آباد (نامہ نگار/ اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کے حوالہ سے گرفتار ہونے والی معروف ماڈل ایان علی کے والد راجہ حفیظ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کے والد کو کچھ دن پہلے سواں پل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی روک کر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں جس کے بارے میں تحریری درخواست انہوں نے تھانہ مورگاہ میں دی تھی۔ راجہ حفیظ نے تھانہ گوجرخان میں درج کرائی۔ رپورٹ میں بتایا کہ اس کی بیٹی ایان علی کی راولپنڈی کچہری میں تاریخ تھی، راولپنڈی روانگی کیلئے گاڑی میں جی ٹی روڈ پر للیانی کے قریب پہنچا تو دو موٹر سائیکل سوار لڑکے جنہوں نے ہلمٹ پہن رکھے تھا گاڑی پر فائرنگ کر دی ایک گولی اس کے کندھے پر لگی وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے زخمی راجہ حفیظ کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بینظیر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے حفےظ کے کند ھے سے گولی نکال لی۔ اےکسرے رپورٹ کے مطابق گولی سے ہڈی فرےکچر ہو گئی ہے لےکن حالت خطرے سے باہر ہے۔ مزید برآں نمائندہ خصوصی کے مطابق کسٹمز عدالت راولپنڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر دوبارہ اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ کسٹمز کی ٹیم تاحال مقدمہ کا چالان تیار کرکے داخل نہیں کر سکی۔ گزشتہ روز برقعہ میں ملبوس ماڈل ایان علی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ ملزمہ کے وکلاءنے عدالت کے روبرو جیل کے اندر بی کلاس دینے کی درخواست پیش کی۔ کسٹمز کے وکلاءنے م¶قف اختیار کیا کہ سمگلنگ کے مقدمہ میں کسی ملزم کو بی کلاس میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ ملزمہ کے وکلاءنے بعدازاں بی کلاس دینے کی درخواست واپس لے لی۔ مقدمہ کی باقاعدہ سماعت حتمی چالان داخل کئے جانے کے بعد ہو گی۔
ایان/ والد

ای پیپر-دی نیشن