دانشور، کالم نگار، ایم اے شیدا انتقال کر گئے
لاہور (خصوصی رپورٹر) دانشور، کالم نگار اور بزرگ مسلم لیگی رہنما اور تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن ایم اے شیدا گزشتہ روز اسلام آباد میں اوپن ہارٹ سرجری کے دوران انتقال کر گئے۔ انہوں نے پسماندگان میں 5 بیٹے سینئر منیجر حبیب بنک محمد مسعود چودھری، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور محمد جاوید شیدا، کرنل ڈاکٹر منصب امین چودھری، محمد نوید چودھری اور انجینئر آنسب چودھری کے علاوہ بیوہ کو چھوڑا ہے۔ ان کا جنازہ آج 29 مارچ بروز اتوار شام 4 بجے ان کی رہائش گاہ صدر بازار لاہور کینٹ چوک لونیاں منڈی سے اٹھایا جائے گا۔ اور جنازہ ساڑھے 5 بجے قبرستان حضرت میاں میر میں پڑھایا جائے گا۔