ریلیف فنڈز کی عدم فراہمی، اٹک کے رہائشی کی لاہور پریس کلب کے سامنے تیل چھڑک کر خودسوزی کی کوشش
لا ہور (سٹاف رپورٹر) تھانے قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے ریلیف فنڈز کی عدم فراہمی پر مایوس شخص نے خود پر مٹی کا تیل چھڑ ک کر آگ لگالی۔ خودسوزی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید زخمی ہوگیا جسے لوگوں نے ہسپتال پہنچا دیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں پریس کلب کے باہر اٹک کا رہائشی 42 سالہ امیر عالم کھیتی باڑی کرتا تھا۔ امیر عالم نے پولیس کو بیان میں کہا کہ 2010ءمیں خشک سالی سے اٹک کے کسانوں کا بڑا نقصان ہوا جس پر کسانوں کی امداد کا اعلان کیا گیا اور اسکے نقصان پر حکومت پنجاب نے 8 لاکھ روپے کی منظوری دی لیکن افسر فنڈز کے راستے میں رکاوٹ بن گئے اور رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی، متعدد بار دفاتروں کو چکر لگائے گئے لیکن ٹال مٹول کی جاتی رہی، دلبرداشتہ ہو کر خود کو آ گ لگا لی۔ پولیس کے مطا بق افسروں کے حکم کے بعد ہی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
خودسوزی/ کوشش