قومی ایکشن پلان کے تحت 28826 آپریشنز میں 32347 افراد گرفتار
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے دوران اب تک 28 ہزار 826 آپریشن کئے گئے جن میں 32 ہزار 347 افراد کو ملک کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا۔ وزیراعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 دسمبر 2014ءسے 25 دسمبر 2015ءکے درمیانی عرصہ میں سیکورٹی اداروں نے پنجاب میں 14 ہزار 791 کے پی کے میں 6 ہزار 461‘ سندھ میں 5 ہزار 517 آپریشن کئے گئے۔ پنجاب سے 2 ہزار 798‘ سندھ سے 6 ہزار 467‘ کے پی سے 18 ہزار 619 بلوچستان سے 3 ہزار 483 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس عرصہ میں 37 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔گرفتار 727 افراد انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے۔ اس عرصہ میں 18 ہزار 855 افغان مہاجرین ڈی پورٹ کئے گئے۔ ایف آئی اے نے حوالہ اور دوسرے غیر قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی پر 64 مقدمات درج کئے۔ 101.7 ملین رقم برآمد کی گئی اور 83 افراد کوگرفتار بھی کیا گیا۔ اس عرصہ میں 61 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 ہزار 237 آپریشن کئے گئے۔
قومی ایکشن پلان