• news

یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات: یمن کی صورتحال کے خطے پر منفی اثرات ہونگے: صدر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ممنون حسین سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں یمن کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر نے کہا کہ یمن کی صورتحال پر دوست ممالک سے مشاورت جاری ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو۔ یمن کی صورتحال مزید بگڑنے سے پورے خطے پر منفی اثرات پڑیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن