اے این پی نے ہمیشہ پرائی جنگ کی مخالفت کی آئندہ بھی کریگی: اسفند یارولی
چارسدہ (آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی نے پہلے بھی پرائی جنگ میں کودنے کی مخالفت کی تھی اور آئندہ بھی کرے گی۔ تحریک انصاف کو خیبرپی کے میں سیاسی شہید نہیں ہونے دینگے بلکہ ان کو حکمرانی کا پورا موقع فراہم کرینگے ۔ صوبائی خو د مختاری کے خلاف سازشیں ہر صورت ناکام بنا دینگے ۔ بلدیاتی انتخابات ہر صورت سیاسی بنیادوں پر منعقد کرنے چاہئیں۔ وہ ہفتہ کو عمر زئی میں اے این پی کے ورکر ز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا موجودہ حالات میں باچا خان کے فلسفہ عدم تشدد پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔