وزیراعظم یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، ہم بھی حالت جنگ میں ہیں: خورشید شاہ
سکھر (آن لائن)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات ہیں لیکن ہم بھی تو حالت جنگ میں ہیں۔ قائد حزب اختلاف نے سکھر میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دیگر معاملات پر اے پی سی ہو سکتی ہے تو یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر کیوں نہیں۔کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے، کسی مخصوص سیاسی جماعت کونشانہ نہیں بنایا جارہا۔ نائن زیرو سے پکڑے گئے ملزم حراست میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں میں عسکری ونگ نہیں ہونے چاہئیں۔ کسی بھی جماعت کو دیوار سے نہیں لگانا چاہئے۔