چیئرمین بحریہ ٹاﺅن اوپن گالف چیمپئن شپ، چاروں کیٹیگریز کے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم
راولپنڈی (پ ر) وائس چےف آف نےول سٹاف وائس اےڈمرل خان ہاشم بن صدےقی بحرےہ ٹاﺅن مےں جاری 4 روزہ پانچویں چےئرمےن بحرےہ ٹاﺅن اوپن گالف چےمپئن شپ کی اختتامی تقرےب مےں مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے گالف کی چاروں کےٹیگرےز مےں جیتنے والوں مےں انعامات تقسےم کئے۔ وائس اےڈمرل خان ہاشم بن صدےقی نے کہا کہ بلاشبہ بحرےہ ٹاﺅن کے گالف کورسز پاکستان کہ بہترےن اور سب سے خوبصورت گالف کورسز ہونے کے سا تھ سا تھ گالف کی جدےد ترےن سہولےات سے لیس ہےں۔ انہوں نے بحرےہ ٹاﺅن انتظامےہ کو بہترےن گالف اےونٹ کروانے پر مبارکباد پےش کی۔ اس موقع پر بحرےہ ٹاﺅن کے وائس چےف اےگزےکٹو کموڈور (ر) الےاس بھی موجود تھے۔ انہوں نے وائس چےف آف نےول سٹاف وائس اےڈمرل خان ہاشم بن صدےقی کو ےادگاری شےلڈ پےش کی۔ چےمپئن شپ کے آخری روز کھےلے گئے مےچز بحرےہ ٹاﺅن کے وسےع و خوبصورت گالف کورسز بحرےہ گارڈن سٹی گالف اےنڈ کنٹری کلب اور بحر ےہ گالف سٹی گالف اےنڈ کنٹری کلب مےں کھےلے گئے ۔ اس اےونٹ مےں پاکستان بھر سے گولفرز کے ساتھ ساتھ خواتےن اور کلب ممبرز نے بھی شرکت کی۔ پروفےشنلز کےٹیگری مےں اسلام آباد کلب کے شبےر اقبال فاتح قرار پائے۔ سےنئر پروفےشنلز کےٹیگری مےں اسلام آباد کلب کے محمود کےانی فاتح قرار پائے۔ اےمچور کےٹیگری مےں گارڈن سٹی گالف اےنڈ کنٹری کلب کے غضنفر رےحان اور سےنئر اےمچور مےں گارڈن سٹی گالف اےنڈ کنٹری کلب کے بریگےڈئےر (ر) اعجاز احمد فا تح رہے۔ چےمپئن شپ مےں ملک بھر سے 300 سے زائد کھلاڑےوں نے شرکت کی تھی۔ آخری روز مشہور برٹش ایشین بینڈ آر ڈی بی نے بھی پر فارم کےا جس کے بعد وائس چےف آف نےول سٹاف اور کھلاڑےوں کے اعزاز مےں عشائےہ دےا گےا۔
گالف چیمپئن شپ