• news

چین اور قازقستان کے درمیان 23.6 ارب ڈالر کے 33 سمجھوتے

بیجنگ (اے پی پی) چین اور وسطی ایشیائی ریاست قازقستان نے 23.6 ارب ڈالر کے 33 سمجھوتوں پر دستخط کردیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سمجھوتوں پر دستخط قازقستان کے وزیراعظم کریم ماسیموف کے دورہ بیجنگ کے موقع پر کئے گئے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے چین کے وزیراعظم اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ سمجھوتوں کے تحت دونوں ملک ہائیڈرو پاور، سٹیل اور دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔ اس کے علاوہ تیل کی صفائی ، کاروں اور دیگر صنعتوں میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن