• news

قصور میں نوجوان، فیصل آباد میں لڑکی نے زندگی ختم کر لی

قصور+ فیصل آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پر قصور میں نوجوان، فیصل آباد میں لڑکی نے زندگی ختم کر لی، تفصیلات کے مطابق قصور کے موضع لمبا کھولہ میں اٹھارہ سالہ عظیم رضا نامی نوجوان کام کاج نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے اکثر اس کے گھر والے طعنے دیتے تھے۔ گزشتہ روز بھی جب گھر والوں نے اسے ڈانٹا تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ علاوہ ازیں چک نمبر 229 ر ب کے بشیر احمد کی 22 سالہ بیٹی رحمانہ بشیر نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج چل بسی۔

ای پیپر-دی نیشن