• news

اوورسیز کمیشن وقت کی ضرورت ہے: مہر ندیم اختر

برسلز (نامہ نگار) یورپ کی ممتاز شخصیت مہر ندیم اختر نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیشن کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ آج سمندر پار پاکستانیوں کو احساس ہوا ہے کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کے ساتھ مخلصانہ کاوشیں موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں۔ افضال بھٹی، کیپٹن خالد شاہین بٹ غیر سیاسی شخصیات ہیں جنہوں نے عوام، ملک، کشمیر کی ہمیشہ خدمت کی بلکہ یورپ میں اسلام، پاکستان کو روشن کیا۔ ان شخصیات کی موجودگی میں سمندر پار پاکستانی تنہا نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں گے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا میں مبارک باد پیش کرتا ہوں تمام اوورسیز کو کیونکہ اب وہ تنہا نہیں اب ان کے سروں پر ہاتھ رکھنے والے موجود ہیں وہ بلا خوف و خطر اپنے ملک آ کر کاروبار کریں۔

ای پیپر-دی نیشن