• news

بی بی سی کے سربراہ ٹونی ہال کو قتل کی دھمکی

لندن (بی بی سی) لندن کی میٹروپولیٹن پولیس بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹونی ہال کو جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی کی جانچ کر رہی ہے۔لارڈ ٹونی ہال کو مبینہ طور پر ایک دھمکی آمیز پیغام ملا ہے۔ خیال رہے کہ یہ پیغام انھیں اس اعلان کے بعد ملا ہے جس میں انھوں نے جیرمی کلارکسن کے کنٹریکٹ کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ کلارکسن نے ایک پروڈیوسر کو مارا پیٹا تھا۔ دا میل آن سنڈے نے بھی یہ خبر شائع کی ہے کہ لارڈ ہال اور ان کی اہلیہ کو آکسفورڈ شائر میں ان کے گھر پر 24 گھنٹے سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ بی بی سی کی ایک ترجمان نے کہا: ’ہم سکیورٹی معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتے جبکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے کہا پولیس ویسٹ منسٹر میں جان سے مارنے کی ایک دھمکی کے سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ اس دھمکی کے بارے میں پولیس کو 25 مارچ بدھ کے روز اطلاع دی گئی تھی۔ ابھی جانچ کی جاری ہے اور کسی کو حراست میں نہیں لیا گا ہے۔ ٹونی ہال نے معروف پروگرام ’ٹاپ گیئر‘ کے میزبان کلارکسن کے خلاف ایک اندرونی تحقیقات کے نتیجے میں ان کے کانٹریکٹ کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن