• news

لاہور: 75لاکھ کے ڈاکے، قصور میں مقابلہ، ڈاکو ہلاک، ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ڈی پی او

لاہور+ قصور+ پھولنگر+ جمبر+ بچیکی (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور میں 75 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، چوریاں، قصور میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈاکو گلشن اقبال کے علاقہ میں ایوب کے گھر سے 20 لاکھ روپے کی نقدی ،زیورات و قیمتی سامان، سندر کے علاقہ میں منور کے گھر سے 16لاکھ روپے کی نقدی و زیورات ،گرین ٹائون سی ون میں فیصل کے گودام سے 14لاکھ روپے کی نقدی و سامان چوری کر لیا۔ شمالی چھائونی گلدشت ٹائون میں یعقوب کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈاکوئوں نے گھر سے 10 لاکھ، جوہر ٹائون ای ون بلاک میں اکبر کے گھر سے ساڑھے 5 لاکھ کی نقدی و زیورات،گلشن راوی ای بلاک میں الطاف کے گھر سے 5 لاکھ، اقبال ٹائون راوی بلاک میں کاشف کے دفتر سے اڑھائی لاکھ کی نقدی و زیورات، نواب ٹائون کے علاقہ میں اکبر کی دکان سے 30 ہزارکی نقدی لوٹ لی گئی۔ فیصل ٹائون میں شفیع اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ روپے، ڈیفنس اے میں عاشق اور اسکی فیملی سے 2لاکھ روپے کی نقدی و زیورات،سبزہ زار میں شہباز اور اسکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ، غازی آباد کے علاقہ میں روف اور اسکی فیملی سے 90 ہزار روپے کی نقدی و زیورات جبکہ گلبرگ میں شاہ زیب سے 28 ہزار نقدی وموبائل لوٹ لیا گیا قلعہ گجر سنگھ میں طارق، مغل پورہ میں سلمان، مزنگ میں زوہیب، اسلام پورہ میں ارشد، شادباغ میں عدنان، نواں کوٹ میں نبیل، شاہدرہ میں عابد، نشتر کالونی میں ساجد، سبزہ زار میں اسلام دین، شادمان میں حسن، مسلم ٹائون میں ماجد، ٹائون شپ میں اعجاز، کاہنہ میں محمود، باٹا پور سے امتیاز، ڈیفنس بی میں فاروق، فیکٹری ایریا میں ابرار کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ قصور میں ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے بتایا ڈکیتی/ رابری، راہزنی 19 سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت اعظم عرف اجو کڑچ پھولنگر کے نواحی گائوں جمبر کے قریب دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 5 ساتھی ڈاکو بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے وقوعہ کی تفصیلات بتاتے کہا گزشتہ رات انسپکٹر محمد ایوب ایس ایچ او تھانہ صدر پھولنگر کو وائرلیس پر اطلاع موصول ہوئی 5/6 ڈاکو خانکے موڑ کے قریب ملتان روڈ پر ناکہ لگا کر گاڑیاں روک کر لوٹ مار کر رہے ہیں اطلاع پا کر فوری طور پر ہمراہ دیگر ملازمین جائے وقوعہ پر پہنچے تو 5/6 ڈاکو گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کر رہے تھے، جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی اسی دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ بقایا ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے بھاگ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اعظم عرف اجو کڑچ کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی، رابری اورراہزنی جیسی 19سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جس کے قبضہ سے ایک پسٹل، موبائل فون اور نقدی 9300 روپے برآمد ہوئے جبکہ بھاگنے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ بچیکی میں نامعلوم ڈاکوئوں نے علی الصبح بھائی کے ساتھ ڈیوٹی کے لئے جانے والے پولیس اہلکار کو لوٹ لیا، موٹر سائیکل، 3 موبائل اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی، مسلم لیگی عہدیدران اور کارکنان کا ڈی پی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ نواحی گائوں برخوردار اور محکمہ پولیس میں تعینات کانسٹیبل ندیم احمد اپنے بھائی محمد آصف کے ساتھ ننکانہ صاحب کچہری ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا مینے کا موڑ کے قریب 3 نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوئوں نے انہیں گن پوائنٹ پر روکا اور ان سے ان کی نئی بلا نمبری موٹر سائیکل، 3 عدد موبائل فونز اور 6 ہزار روپے نقدی لوٹ لئے، محمد ندیم، چودھری شہادت علی کا قریبی عزیز بتایا گیا ہے مسلم لیگی عہدیدران اور کارکنان نے ڈی پی او ننکانہ کامران یوسف ملک سے چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارادتوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن