میاں چنوں: درخواست بازی کی رنجش پر ہیڈ ماسٹر نے سریے سے وار کرکے ٹیچر قتل کر دیا
میاں چنوں (نامہ نگار )درخواست بازی کی پاداش میں ہیڈ ماسٹر نے دوران ڈیوٹی آہنی سریئے سے وار کر کے اپنے ہی سکول ٹیچر کو قتل کردیا،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،تفصیلات کے مطا بق گورنمنٹ پرائمری سکول 89/15Lکے ہیڈ ماسٹر محمد اقبال نے دوران ڈیوٹی اپنے ہی سکول ٹیچر حق نواز کو آہنی سریوں کے وار کرکے اس وقت قتل کیا جب وہ سکول میں پڑی صف پر لیٹا ہوا آرام کر رہا تھااور بعد ازملزم ہیڈ ماسٹر محمد اقبال نے آلہ قتل سمیت خود کو پولیس تھانہ چھب کلاں کے حوالے کردیا،پولیس کی ابتدائی تفتیش میں محمد اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتول آئے روز میرے خلاف محکمہ کو درخواستیں دیا کرتا تھاجس سے تنگ آکر میں نے یہ قدم اُٹھایا،پولیس تھانہ چھب کلاں نے لاش کو تحویل میں لیکر ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی۔