• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 31 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کردئیے

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 31 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعظم سرویا کو راولپنڈی سے اٹک، محمد اقبال کو اٹک سے لاہور، پرویز اسماعیل جوئیہ کو راولپنڈی سے چکوال، شفقت علی کو چکوال سے لاہور، محمد سعید اللہ کو ملتان سے چنیوٹ، محمد ارشد ملک کو چنیوٹ سے لاہور، محمد ابراہیم اصغر کو ملتان سے ڈی جی خاں، رائو عبدالجبار خاں کو ڈی جی خاں سے حافظ آباد، انور احمد خاں کو حافظ آباد سے لاہور، مس عظمیٰ اختر چغتائی کو لاہور سے شیخوپورہ، اظہر چودھری کو شیخوپورہ سے لاہور، چودھری عبدالرشید عابد کو رحیم یار خاں سے خانیوال، سجاد حسین سندھڑ کو ڈی جی خان سے خوشاب، عرفان احمد سعید کو خوشاب سے لاہور، محمد اکرم کو ڈی جی خاں سے لیہ، شیخ خالد بشیر کو ملتان سے لودھراں، مشتاق احمد کو خانیوال سے مظفر گڑھ، شوکت اقبال احمد کو مظفر گڑھ سے لاہور، رائے نذیر احمد کو لیہ سے پاکپتن، مرزا جواد عابد بیگ کو پاکپتن سے لاہور، محمد اعظم کو فیصل آباد سے ساہیوال، چودھری ہمایوں امتیاز کو ساہیوال سے لاہور، تنویر اکبر کو راولپنڈی سے نارووال، بہادر علی خاں کو ملتان، پرویز علی شاہ کو نارووال سے اوکاڑہ، عبدالحفیظ اوکاڑہ سے میانوالی، خالد محمود رانجھا کو میانوالی سے لاہور، سید امام علی شاہ کو ملتان سے رحیم یار خاں، راجہ محمد ارشد کو لودھراں سے جہلم اور صابر سلطان کو جہلم سے لاہور تبدیل کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن