پونے دو ارب روپے خوردبردکئے گئے‘ ای او بی آئی کرپشن کیس میں تخمینہ کار کمپنی کی رپورٹ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کرپشن کیس میں تخمینہ کار کمپنی نے رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی ائرپورٹ کے قریب 4 ایکڑ اراضی کی خرید و فروخت میں ایک ارب 75 کروڑ روپے کی مہنگی خریداری کر کے رقم خورد برد کی گئی ہے۔ اراضی 2 ارب 23 کروڑ روپے کی خریدی گئی جو مارکیٹ ویلیو سے تقریباً پونے دو ارب روپے زائد ہے‘ اراضی کی مارکیٹ ویلیو سال 2910-13ء کے درمیان 50 کروڑ‘ 67 سے 77 کروڑ اور 90 کروڑ تک تھی جو کہ پونے دو ارب کے قریب خریدی گئی۔