• news

دونوں بڑی جماعتوں نے ذاتی مفادات کی سیاست سے قوم کو دھوکہ دیا:جمشید دستی

پتوکی+ حبیب آباد+ پھولنگر (نامہ نگاران) کرپشن کے خلاف سزائے موت کا بل پاس کروانے کیلئے ایم این اے جمشید دستی کی قیادت میں 6 روز بعد سائیکل ریلی مظفر گڑھ سے پتوکی پہنچ گئی جہاں سینکڑوں لوگوںنے سائیکل ریلی کا استقبال کیا۔ ریلی کچہری چوک میں جمشید دستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سیاست اور جمہوریت کے وہ ثمرات عوام کو نہیں مل سکے جو کہ ایک جمہوری ریاست میں عوام کو میسر ہوسکتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں غیر جمہوری لوگ جمہوریت کے نام پر اقتدار پر قابض ہیں انہوں نے کہا میری ریلی کا مقصد پاکستان کو ان مسائل سے نجات دلانے کیلئے میرے پاس ایک جامع منصوبہ بندی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مفاہمت کے نام پرمسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ملکر مفادات کی سیاست کر کے ملک و قوم کو دھوکہ دیا اور ذاتی و سیاسی مفادات کو مد نظر رکھ کر اجتماعی قومی مفادات کو نظرانداز کیا گیا ہے، لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن