کراچی: سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 18 بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی (نوائے وقت نیوز) میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کی۔ ذرائع ایم ایس اے کے مطابق سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 18 بھارتی ماہی گیر حراست میں لے لئے گئے۔ بھارتی ماہی گیروں کی 3 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔