گھوٹکی میں جرگے نے زمین کے تنازعہ پر 2 سالہ بچی کو ونی کردیا
گھوٹکی (آن لائن) سندھ کے علاقے گھوٹکی میں جرگے نے زمین کے تنازعہ پر 2 سالہ بچی کو ونی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز گھوٹکی میں زمین کے تنازعہ پر جرگہ بلایا گیا جس میں جرگہ نے فیصلہ سنایا کہ بچی کے ورثہ کا قصور ہے لہذا دو سالہ بچی کو ونی کیا جائے گا اور جرگے نے یہ بھی حکم سنایا ہے کہ اگر بچی کو ونی نہ کیا گیا تو پورے خاندان کو ضلع بدر کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اسی زمین کے تنازعہ پر دو سالہ بچی کے والد کو بھی مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔