• news

سندھ اسمبلی :تحریک انصاف کی 4 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے درخواست دائر

کراچی (آئی این پی) تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفوں سے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے سندھ اسمبلی میں درخواست دائر کی گئی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 93 ،112 ، 113 اور 159 سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ارکان اسمبلی مستعفی ہوچکے ہیں اس لئے خالی نشستوں پر فوری طور پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں اور مستعفی ارکان سے مراعات واپس لی جائیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی طرح تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اور سندھ اسمبلی نے بھی اپنے استعفے جمع کرادیئے تھے جنہیں تاحال منظور نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن