• news

الیکشن کمشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یونین کمیٹیوں، کونسلوں اور وارڈز کی سطح پر حلقہ بندیاں ہونگی۔ شیڈول کے مطابق20 مئی کو حد بندی کیلئے افسران کی تعیناتی سے متعلق ابتدائی فہرست تیار کی جائیگی۔ 21 سے 29 مئی تک بلدیاتی حلقوں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔ یکم جون سے 19 جون تک باضابطہ طور پر حلقہ بندیوں سے متعلق اتھارٹیز کو اپیلیں اور اعتراضات جمع کروائے جا سکیں گے۔ 22 جون سے 10 جولائی تک حلقہ بندیوں کی اتھارٹیز اپیلیں اور اعتراضات کو نمٹائیں گی۔ 17 جولائی فیصلوں کے حوالے سے آخری تاریخ ہوگی۔ 28 جولائی کو حلقہ بندیوں کے افسران کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن