اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی تعلیمی اداروں میں مارچ کے اختتام پر ہونے والی دو ہفتے کی موسم بہار کی چھٹیاں ختم کردی ہیں۔ چھٹیوں کے خاتمے سے دوردراز کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم اپریل سے موبم بہا ر کی چھٹیاں ہوتی ہیں۔ اس دفعہ ڈائریکٹوریٹ آف فیڈرل ایجوکیشن نے ایک حکم نامے کے ذریعے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے تین دن چھٹی کے بعد تعلیمی سلسلہ شروع کر دیا جائے۔