• news

چار ماہ ملک کیلئے بھاری ہیں : منظور وسان

کراچی (وقائع نگار) صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ آنیوالے چار ماہ ملک کیلئے انتہائی بھاری ہیں۔ الطاف حسین کے بیانات کا برا نہیں منانا چاہیے، ایم کیو ایم سمیت بعض جماعتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھ رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات کو سمجھنے کیلئے لندن اور پاکستان کے وقت کا موازنہ ضروری ہے۔ گورنر سندھ عشرت العباد کے مستقبل کو خطرات لاحق نہیں ہیں۔ عالمی حالات کو دیکھ کر قیامت قریب لگتی ہے۔مستقبل میں عرب ممالک میں جمہوریت کا قیام نظر آرہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن