• news

وفاقی حکومت نے ویب سائٹس بلاک کرنے والی بین الوزارتی کمیٹی تحلیل کر دی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے ویب سائٹس بلاک کرنے والی بین الوزارتی کمیٹی تحلیل کر دی اور اختیار مکمل طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سپرد کر دیا گیا۔ حکومت نے ویب سائٹس بلاک کرنے والی بین الوزارتی کمیٹی کی تحلیل سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کمیٹی کے تحلیل ہونے کے بعد ویب سائٹس بلاک کرنے کا اختیار پی ٹی اے کو سونپ دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن