اٹارنی جنرل نے جوڈیشل کمشن کا جو مسودہ ہمیں دیا اس میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی تھیں: جہانگیر ترین
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران کے بیان سے ایک روز قبل اٹارنی جنرل نے مجھ سے رابطہ کیا۔ اٹارنی جنرل نے جو مسودہ ہمیں دیا اس میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مجھے کال کر کے کہا کہ مسودے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ جوڈیشل کمشن جو آج بن سکتا ہے یہ آج سے کئی مہینے پہلے بھی بن سکتا تھا۔ سعد رفیق سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں 24 گھنٹے سے پہلے الیکشن کمشن کے دفتر میں تھا۔ جوڈیشل کمشن جو ریکارڈ چاہے وہ کھول سکتا ہے، مینڈیٹ صحیح ہے کہ نہیں یہ جوڈیشل کمشن طے کرے گا، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سیمپل سائز جوڈیشل کمشن طے کریگا۔