امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں شروع، ساحلی شہر پوہانگ میں ہزاروں افراد کا احتجاج
سئیول (آن لائن)امریکہ اور جنوبی کوریا کی فورسز نے پیر کو ساحلی شہر پوہنگ میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔جنوبی کوریا کی فوج کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں نیوی اور میرین کے 7,600 اہلکاروں، 30 بحری جہازوں اور اس کے ساتھ ساتھ کئی جہازوں نے بھی حصہ لیا۔اس ماہ کے اوائل میں ان فوجی مشقوں کے شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے مختصر فاصلے کے دو میزائل فائر کئے تھے۔فاؤل ایگل نامی فوجی مشقیں 24 اپریل تک جاری رہیں گی، ادھر جنوبی کوریا کے شہر پوہنگ میں ہزار وں افراد نے ان مشقوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔