ڈیفنس: مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راشدہ یعقوب کے گھر پر فائرنگ‘ 2 پولیس گارڈ زخمی
لاہور (نامہ نگار) ڈ یفنس اے کے علاقہ سی سی بلاک میں رہائش پذیر مسلم لیگ (ن)کی جھنگ، پی پی 78 جنرل سیٹ پر کامیاب ہونیوالی ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری وویمن ڈیلپمنٹ را شدہ یعقوب شیخ کے گھر پر گزشتہ روز نامعلوم ا فرا د نے فا ئر نگ کردی ۔جس سے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکار غلا م مصطفی اور غلا م عباس شدید زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے گھر کے گیٹ اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملنے پر سی سی پی او لاہور ،ڈی آئی جی آپریشن ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت دیگر پولیس افسر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ امدا د ی ٹیمو ں نے دونوں زخمی گارڈزغلا م مصطفی اور غلا م عباس کو طبی امداد کے لئے سر وسز ہسپتا ل منتقل کردیا جہا ں ایک زخمی گارڑ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی کانسٹیبل غلام مصطفی کا تعلق جھنگ پولیس اور کانسٹیبل غلام عباس کا تعلق لاہور پولیس سے ہے ۔پو لیس کے مطابق دشمنی اور ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش جاری ہے۔