• news

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر قرضے کی چھٹی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن) آئی ایم ایف منظور شدہ قرض میں سے 50 کروڑ ڈالر کی قسط آج جاری کرسکتا ہے۔رقم ملنے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر مزید بہتر ہو جائینگے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے منظورشدہ 66 ارب ڈالر مالیت کے قرض پروگرام کے تحت 50 کروڑ ڈالر کی چھٹی قسط آج موصول ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد ملکی زر مبادلہ ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔چھٹی قسط کی وصولی کے بعد عالمی مالیاتی ادارے سے ملنے والی رقم کی کل مالیت35 ارب ڈالرہوجائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن