ریاست اداروں سے چلتی ہے جمہوریت کیا ہے ہمیں نہ بتائیں : سپریم کورٹ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں صدر، وزیراعظم اور گورنر ہائوس خالی کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے صدر، وزیراعظم اور گورنر ہائوسز خالی کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ دخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا تھا کہ صدر، وزیراعظم اور گورنر ہائوسز خالی کراکے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریاست اداروں سے چلتی ہے۔ جمہوریت کیا ہے اور کیا نہیں یہ ہمیں نہ بتائیں۔