• news

قصور: پسند کی شادی پر ورثا نے لڑکی کو فائرنگ کرکے مار ڈالا، شوہرزخمی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) موضع شیر پورمیں پسند کی شادی کرنے پر ورثاء نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل اور اسکے خاوند کو زخمی کر دیا۔مقتولہ نگینہ بی بی نے گھر سے بھا گ کر عثمان نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس کا اسکے گھر والوں کو رنج تھا۔ گزشتہ روز نگینہ بی بی اپنے خاوند عثمان کے ساتھ گھر میں چارپائی پر بیٹھی ہو ئی تھی کہ ملزمان رفیق،مجاہد،ندیم وغیرہ پانچ افراد آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے جس کے نتیجہ میں نگینہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہاسکا خاوند عثمان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے نگینہ بی بی کے سسر اور عثمان کے والد محمد اختر کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن