مقامی انتخابات میں شکست، فرانسیسی وزیراعظم کا دورہ جرمنی منسوخ
پیرس(آن لائن)فرانسیسی وزیراعظم مینول والس نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی مقامی انتخابات میں شکست کے پیش نظر جرمنی کا دورہ منسوخ کر رہے ہیں۔سوشلسٹوں کو اتوار کے انتخابات میں بھاری شکست کا سامنا رہا ہے اوروہ اپنے زیر کنٹرول مقامی کونسلز میں سے نصف کے قریب ہار چکے ہیں۔ والس نے برلن میں فرانسیسی اور جرمن وزراء کے ساتھ سالانہ اجلاس میںحصہ لینا تھا جس کے بعد انہوںنے یورپین مرکزی بینک کے حکام کے ساتھ ملاقات کیلئے فرینکفرٹ جانا تھا،تاہم ان کے دفتر کا کہنا ہے کہ والس نے صدر فرانسو اولاند کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے۔