جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی جاری رہے گی کور کمانڈر کراچی سے صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات، امن کی صورتحال پر اظہار اطمینان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کور کمانڈر کراچی نوید مختار سے صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ صنعتکاروں کے وفد نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ کراچی پُرامن ہو گا تو معیشت کو ترقی حاصل ہو گی۔