• news

الیکشن کمشن نے غوث علی شاہ کی ٹربیونل کی تبدیلی کیلئے درخواست خارج کردی

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے غوث علی شاہ کی ٹریبونل تبدیل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سید غوث علی شاہ کی ٹریبونل تبدیلی کی درخواست وکلاء کے دلائل سننے کے بعد خارج کی۔ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ غوث علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل پرعدم اعتماد کا اظہارکیا تھا، یہ ٹربیونل قائم علی شاہ کی درخواست پر کراچی سے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن