جج کے تبادلے پر بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
راولپنڈی(آئی این پی) بے نظیربھٹوقتل کیس کی سماعت انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ کے تبادلے کے باعث بناکسی کارروائی کے موخرکردی گئی۔منگل کے روزاڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیربھٹوقتل کی سماعت ہوناتھی ،جو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ کے تبادلے کے باعث نہ ہوسکی۔ جس کی آئندہ سماعت 6 اپریل کو ہوگی۔ ایک روزقبل کی کارروائی میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ نے اعتراف کیاتھاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سکیورٹی کیلئے حکومت سے کوئی ہدایات نہیں ملی تھیں جبکہ سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے کاکہاگیاتھا۔