’’بلدیاتی الیکشن‘‘ بیلٹ پیپروں کی چھپائی کیلئے الیکشن کمشن اور پرنٹنگ کارپوریشن حکام کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن حکام سے اہم اجلاس آج بدھ کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن میں آج پی سی پی، ایس پی سی پی، کیبنٹ اور دیگر اداروں کے حکام سے بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپروں کی چھپائی کیلئے اہم اجلاس ہوگا۔
پرنٹنگ کارپوریشن کے حکام نے گزشتہ اجلاس میں 50 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپنے سے معذرت کرلی تھی اور موقف دیا تھا کہ پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس پرانی مشینیں ہونے کے باعث پچاس کروڑ بیلٹ پیپر چھاپنے کی استعداد نہیں جس پر الیکشن کمیشن نے نجی پرنٹنگ چھاپہ خانوں سے بیلٹ پیپروںکی چھپائی کیلئے غور کیا تھا۔