• news

عام آدمی کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی بڑا چیلنج ہے : شہباز شریف‘ لاہور ہائیکورٹ بار کیلئے چار کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی۔شہباز شرےف نے اس موقع پر پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کو سالانہ گرانٹ دینے کے فےصلے کی منظوری دی اوراس ضمن مےں ضروری قانون سازی کی جائیگی جبکہ وزیراعلیٰ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کےا۔ شہباز شریف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاءبرادری کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے وکلاءبرادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ تھانے کچہری میں خلق خدا کی شنوائی کیلئے وکلاءبرادری کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے۔ بار ایسوسی ایشنز کو بھی عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے آگے بڑھ کر مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ عام آدمی کو اسکی دہلےز پر انصاف کی فراہمی اےک بڑا چےلنج ہے، انصاف کی فراہمی کے نظام مےں اصلاحات متعارف کرانے مےں وکلاءبرادری کا کردار بہت اہم ہے ۔ مجھے امےد ہے کہ وکلاءبرادری انصاف کی فراہمی کےلئے بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔ پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم ہے، پنجاب کی کئی تحصےلوں مےں ےہ منصوبہ کامےابی سے جاری ہے جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع مےں14 ارب روپے کی لاگت سے اس منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائیگا۔انہو ںنے کہا کہ دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کا بے پناہ نقصان کیا ہے اورمنصوبوں مےں تاخےر ہوئی ہے تاہم حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، انشاءاللہ 2017ءکے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے بجلی پےدا کررہے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت وکلاءبرادری کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،وکلاءکو ہسپتالوں مےں علاج معالجے کی سہولتےں بھی فراہم کی گئی ہےں۔وکلاءبرادری کو درپیش مسائل پہلے بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہےں اور آئندہ بھی کرےں گے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو لاہو رہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی اوروفد کے دےگر عہدےداران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کی دن رات خدمت کر رہے ہیں۔ تعلیم، توانائی اور صحت کے شعبوں میں پنجاب حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ مزید برآں شہباز شرےف نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی جتنی آج ضرورت ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت سے فیصلے کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔ قوم کے اتحاد سے دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کا مشن پورا کریں گے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزراءاور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔
شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن