جھنگ: بدچلنی کے شبے میں ماں نے بیٹی کو پھندا دیکر قتل کردیا
جھنگ (نامہ نگار) بدچلنی کے شبہ میں ماں نے بیٹی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بستی فیض آباد کے محمد شریف نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ چند روز قبل کسی کے ورغلانے پر اس کی بیٹی مبینہ طور پر فرار ہوگئی جس کا اس کی والدہ مسماۃ کوثر پروین کو شدید رنج ہوا اورپھندا ڈال کر اسے قتل کر دیا۔ جب سمجھانے پر فرزانہ گھر واپس آئی تو اس کی گھر میں عدم موجودگی میں گذشتہ روز رات تقریباً ایک بجے کوثر پروین نے اپنی بیٹی مسماۃ فرزانہ شریف کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کر دیا۔ کوتوالی پولیس نے مقتولہ کے والد محمد شریف کی مدعیت میں ملزمہ کوثر پروین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔