• news

’’شہباز شریف عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں‘‘ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کا خراج تحسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی اور وفد کے دیگر عہدیداران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صوبے کے عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں اور صوبے میں عوام کیلئے شاندار کام کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوام کیلئے متعدد فلاحی پروگرام شروع کئے ہیں۔ تعلیم، توانائی اور صحت کے شعبوں میں پنجاب حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے پنجاب کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے سالانہ گرانٹ کے فیصلے کی منظوری پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن