• news

’’یوم مجید نظامی‘‘ 87ویں یوم ولادت پر ایوان کارکنان پاکستان میں تقریب کل ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) رہبر پاکستان، آبروئے صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کے 87ویں یوم ولادت کے موقع پر خصوصی تقریب ’’یوم ڈاکٹر مجید نظامی‘‘ جمعہ 3اپریل کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، مادر ملت پارک، 100شاہراہ قائداعظم لاہور میں ہو گی۔ تقریب کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جس میں نامور شخصیات ڈاکٹر مجید نظامی کی شخصیت اور کردار پر روشنی ڈالیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن