• news

شہزادہ ولیم ایئر ایمبولینس کے پائلٹ بن گئے

لندن (آن لائن) برطانوی شہزادہ ولیم نے ایئر ایمبولنس کے پائلٹ کی نئی ملازمت اختیار کرلی۔برطاوی میڈیاکے مطابق کنسنگٹن محل نے بتایاکہ شہزادہ ولیم نے بانڈ ایئرسروس کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ وہ اگلے چندماہ تک سیمولیٹر، ایئرکرافٹ فلائٹ پرمہارت کی تربیت حاصل کرنے کے بعد گرمیوں میں پائلٹ مشن شروع کر دیں گے۔ خیال رہے کہ 32 سالہ ولیم پروازکے اصولوں سمیت 14 مضامین کے تحریری امتحان کے بعد مارچ میں ایئر ٹرانسپورٹ پائلٹ کے لائسنس کے لیے ٹیسٹ بھی پاس کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن