ایف بی آر نے ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں فیصد کمی کر دی،نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد( آن لائن) ایف بی آر نے ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 5فیصد کمی کر دی ،نوٹیفیکیشن رات گئے جاری کیا گیا،دیگر پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمد پر نافذ جنرل سیلز ٹیکس کو 38فیصد سے کم کرکے 32 فیصد کر دیا گیا جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات پر جنر ل سیلز ٹیکس 18فیصد ہی لاگو ہوگا ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں کمی کا نوٹیفیکیشن 31مارچ کی رات کو جاری کیا اور اس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگیا ہے۔